گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی ،یہ ساری نشانیاں کورونا کے دوبارہ عروج کی ہیں ، اسد عمر

گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی ،یہ ساری نشانیاں ...
گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی ،یہ ساری نشانیاں کورونا کے دوبارہ عروج کی ہیں ، اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر عمر اسد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد رہی ،یہ شرح گزشتہ 50روز میں سب سے زیادہ ہے،آخری مرتبہ 23 اگست کو اسی شرح سے مثبت کیس رپورٹ ہوئے تھے ،رواں ہفتے کے پہلے 4 روز میں اوسطاًایک دن میں 11 اموات رپورٹ ہوئیں،یہ ساری نشانیاں کورونا کے دوبارہ عروج کی ہیں ۔

عمر اسد نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز سب سے زیادہ ہیں ،کراچی میں کورونا کیسز کی سطح بلند، لاہور اور اسلام آباد میں بھی اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -