جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پورابھرکر دکھائیں، شبلی فراز کا اپوزیشن کوچیلنج

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پورابھرکر دکھائیں، شبلی فراز کا اپوزیشن کوچیلنج
جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پورابھرکر دکھائیں، شبلی فراز کا اپوزیشن کوچیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اپوزیشن قیادت کرپشن بچانے کیلئے مجمع اکٹھا کررہی ہے، شبلی فراز نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پورابھرکر دکھائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن عوام کا لوٹا ہوا پیسہ بچانے کیلئے ایک ہوئی ہے،احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کاجمہوری حق ہے،سڑک پر یا لوگوں کے گزرنے کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دے دی گئی ۔