مافیا کو اپوزیشن جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، رانا ثنااللہ

مافیا کو اپوزیشن جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، رانا ثنااللہ
مافیا کو اپوزیشن جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، رانا ثنااللہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے تحریکیں آگے بڑھتی ہیں، مافیا کو اپوزیشن کے جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، عوام مافیا کی لوٹ مار سے نجات چاہتے ہیں تو جلسے میں آئیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، ملک میں دو سال سے کوئی حکومت نہیں، عمران نیازی کی شکل میں ٹولہ بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانہ ہے ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کرو، اگر لوگ چاہتے ہیں مہنگائی کا خاتمہ ہو تو جلسے میں آئیں، عوام چاہتے ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دو سال پہلے والی ہوں تو جلسے میں آئیں، بے گھر لوگ چاہتے ہیں انہیں گھر ملیں تو جلسے میں آئیں۔

رانا ثنا کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، حکومت نے دو سال میں کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا،یہ حکومت تو پوری اپوزیشن کو جیل بھیجنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اپوزیشن کے خلاف کیسوں کی پلاننگ کرتے ہیں۔اس موقع پر رانا ثنا اللہ کے وکیل نے بتایا کہ ہمیں 17 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے یہ تاریخ ہم نے خود نہیں لی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -