پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس : احتساب عدالت نے نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نوازشریف ودیگر کےخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کواشتہاری قراردینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملزم نوازشریف کی لندن رہائشگاہ پر 9 اکتوبرکواشتہاروصول کرائے گئے،نواز شریف کی رہائشگاہ پر اشتہاروصول کرنے سے انکارکیاگیا۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی ماڈل ٹاو¿ن اوررائیونڈ رہائشگاہوں پر بھی اشتہارات چسپاںکردیئے گئے ،عدالت نے نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی اورمزید سماعت 10نومبرتک ملتوی کردی۔