یہ معاملہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا آپ کے بڑوں کو بلائیں گے ، سندھ ہائیکورٹ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں مسلسل تاخیر پر برہم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

یہ معاملہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا آپ کے بڑوں کو بلائیں گے ، سندھ ہائیکورٹ پی آئی ...
یہ معاملہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا آپ کے بڑوں کو بلائیں گے ، سندھ ہائیکورٹ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں مسلسل تاخیر پر برہم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں مسلسل تاخیر پر برہم ہو گئی، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو11 بجے طلب کرلیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کہ ذمہ داری کااحساس ہوتا تو آپ لوگ ایسا نہیں کرتے ، عدالت نے کہاکہ یہ معاملہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا آپ کے بڑوں کو بلائیں گے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،طیارہ حادثے کی تحقیقات میں مسلسل تاخیر پر عدالت برہم ہو گئی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ حادثے کو 4 سال گزر گئے لیکن آپ لوگوں کو احساس نہیں ،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنے لوگ جان سے گئے اور آپ لوگ معاملہ لٹکا کر بیٹھے ہیں ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہمیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، رپورٹ تیار ہے،پیش کردیں گے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ذمہ داری کااحساس ہوتا تو آپ لوگ ایسا نہیں کرتے ، عدالت نے کہاکہ یہ معاملہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا آپ کے بڑوں کو بلائیں گے ۔

عدالت نے کہاکہ اے ٹی آر طیارہ حادثے کا واقعہ 2016 کا ہے آپ نے ابھی تک انکوائری مکمل نہیں کی ،4 سال پہلے تباہ اے ٹی آر طیارہ حادثے کی رپورٹ آج تک عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو11 بجے طلب کرلیا۔

تاہم وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر عدالت نے وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے 10روز کی حتمی مہلت دیدی،عدالت نے کہاکہ اگر اب بھی رپورٹ نہ آئی تو اعلیٰ حکام کو طلب کرینگے ،ذمہ داری کااحساس کریں آپ کو آخری مہلت دے رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -