اثاثہ جات انکوائری ، پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 نومبر تک ضمانت دے دی

اثاثہ جات انکوائری ، پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست منظور کرتے ...
اثاثہ جات انکوائری ، پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 نومبر تک ضمانت دے دی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات انکوائری میں کیپٹن صفدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 نومبر تک ضمانت دے دی اور نیب کو 4 نومبر تک کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارنہ کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست منطور کرتے ہوئے 4 نومبر تک ضمانت دے دی اورنیب کو 4 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا ۔ واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے 18 اکتوبر کو کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرنا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -