نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا ، صفدر کی ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا ، صفدر کی ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع
نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا ، صفدر کی ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ کے مقدمے میں عدالت نے لیگی رہنماؤں رانا ثنا اللہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور میں انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مقدمے کی سماعت کی اور ریمارکس دیئے کہ ملزمان وقت پر عدالت کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں۔

ن لیگ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس رات سے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، رہنما رات اپنے گھروں میں نہیں سوئے اس وجہ عدالت آنے میں مشکل ہو رہی ہے۔وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ وزرا رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ صبح رانا ثنا اللہ نے گرفتار ہونا ہے۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے جو فیصلہ کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہے، کسی فریق کو یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ عدالت جانبدار ہے۔وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ آج اس کیس کا فیصلہ نہ کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس میں نامزد لیگی رہنماو¿ں کی عبوری ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -