مردان کے لکھ پتی بھکاری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

مردان کے لکھ پتی بھکاری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا
مردان کے لکھ پتی بھکاری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

  

مردان(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے لکھ پتی بھکاری کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تو محکمہ سوشل ویلفیئر نے ایک ایسے بھکاری کو تحویل میں لیا جس کے پاس سے ایک لاکھ 9 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذمہ داران کے مطابق پیشہ ور بھکاری نے ایک لاکھ روپے اپنی چپل میں چھپائے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی سریاب روڈ پر جب ایک بھکاری موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں اس کی جیب سے 85 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج بھکاری کی جیب سے برآمد ہونے والی رقم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے تاکہ ہوش میں آنے پر اسے اس کی رقم لوٹائی جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھکاری کی جیب سے برآمد ہونے والی رقم نوٹوں اور سکوں کی شکل میں ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -