ہانیہ عامر کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ہانیہ عامر کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے
ہانیہ عامر کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے
کیپشن:    سورس:   Instagram/haniaheheofficial

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی سفید جوڑے میں کھینچی گئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ نے ایک تصویر شیئر کی جس کو اب تک ایک لاکھ3 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا ہے۔

تصویر میں ہانیہ عامرسنہری کڑہائی والے سفید جوڑے میں ملبوس ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی ہیں۔ انہوں نے جو جوڑا زیب تن کیا وہ مشہور ڈیزائنر زینب چوٹانی کا تیار کردہ ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ شادیوں کیلئے تیار کیے گئے زینب چوٹانی کے اس خوبصورت لباس کی تعریف بھی کی ہے۔

View this post on Instagram

In awe of this breathtakingly beautiful outfit from @ZainabChottaniOfficial ‘s Wedding Festive collection. ???? #ZainabChottani #ZCWeddingFestive20 #ZCxSwarovski

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی جس میں انہوں نے ’باری‘ گانا گنگنایا تھا۔ ’باری‘ گانے کو بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے گایا تھا جو رواں سال ہٹ ثابت ہوا تھا اور یو ٹیوب پر 84 لاکھ ویوز حاصل کیے تھے۔

ہانیہ عامر کی خوبصورت آواز کی تعریف پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کی تھی۔ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہاری آواز بہت خوبصورت ہے۔‘

ہانیہ عامر کی ویڈیو پر 20 گھنٹے میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد ویوز آچکے تھے۔ ہانیہ نے بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ ’رسوڈے میں کون تھا‘ پر طنز کی ویڈیو بھی بنائی تھی جو کافی وائرل ہوئی۔

مزید :

تفریح -