موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش بھکاری کے پاس سے خزانہ نکل آیا

موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش بھکاری کے پاس سے خزانہ نکل آیا
موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش بھکاری کے پاس سے خزانہ نکل آیا

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے بے ہوش ہونے والے بھکاری کے تھیلے سے ہزاروں روپے نکل آئے۔سریاب روڈ پر ایک معمر بھکاری موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا۔اس دوران بھکاری کے پاس موجود تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بڑی تعداد میں نوٹ اور سکے نکل آئے۔

پولیس کے مطابق بھکاری کے پاس سے کل 85 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحول میں لے لیا گیا ہے تاکہ ہوش میں آنے کے بعد بھکاری کو واپس کیا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -