وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا کا شکار

وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا کا شکار
وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا کا شکارہو گئے، میاں اسلم اقبال نے خود کوگھرپرکورنٹائن کرلیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے،صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی ،ٹیسٹ کرانے پر کورونا پازیٹو آگیا ۔