سپریم کورٹ : مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

سپریم کورٹ : مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
سپریم کورٹ : مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکردی اورٹرائل کورٹ کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی اور منشیات کے مقدمات میں ضمانت کا معیار مختلف ہے ،کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں ،عدالت نے ریکارڈ پر فیصلہ کرنا ہے ،ٹرائل کورٹ مقدمہ کو چلا کر ختم کرے ۔

عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکردی اورٹرائل کورٹ کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو ٹرائل کورٹ میں گواہان کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -