حکومت جتنے مرضی کمیشن بنائے مگر عدالتی کمیشن کو نہیں چھیڑ سکتی ، سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں حکومتی کمیشن کی تشکیل پر برہم 

حکومت جتنے مرضی کمیشن بنائے مگر عدالتی کمیشن کو نہیں چھیڑ سکتی ، سپریم کورٹ ...
حکومت جتنے مرضی کمیشن بنائے مگر عدالتی کمیشن کو نہیں چھیڑ سکتی ، سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں حکومتی کمیشن کی تشکیل پر برہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخودنوٹس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ اقلیتوں کیلئے حکومتی کمیشن کی تشکیل پر برہم ہو گئی،چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت پہلے ایک کمیشن بنا چکی ہے،حکومت نے نیا کمیشن کیسے بنا دیا؟حکومت جتنے مرضی کمیشن بنائے مگر عدالتی کمیشن کو نہیں چھیڑ سکتی ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس معاملے پر مجھے بھی ابہام ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیا کمیشن کس کے ماتحت ہے؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ کمیشن وزارت مذہبی امور کے،چیف جسٹس نے کہاکہ ابھی سیکرٹری مذہبی امور کو بلا کر معلوم کرلیتے ہیں کمیشن کیسے بنا، عدالت نے نئے کمیشن کی تشکیل پر سیکرٹری مذہبی امور کو فوری طلب کرلیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ وقفے کے بعد سیکرٹری مذہبی امور عدالت میں موجود ہوں۔