سپریم کورٹ: افغان مہاجرین سیکرٹریٹ کے ملازمین کی مستقلی کافیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے افغان مہاجرین سیکرٹریٹ کے ملازمین کی مستقلی کافیصلہ کالعدم قراردیدیا،عدالت نے معاملہ دوبارہ پشاورہائیکورٹ کو بھیج دیااورنیا بنچ تشکیل دے کرفیصلہ کرنےکاحکم دیدیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ملازمین کوتنخواہ اقوام متحدہ سے ملتی ہے،ہائیکورٹ ان ملازمین کومستقل کرنے کا حکم کیسے دے سکتی ہے؟۔ پاکستان اقوام متحدہ کوملازمین کی مستقلی کیلئے فنڈزدینے پر کیسے زور دے سکتا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اقوام متحدہ فنڈز دینا روک دے تو منصوبہ ختم ہو جائے گا، منصوبہ 5 سال چلے یا 50 سال ،سوال تو فنڈنگ کا ہے ۔