میں نے آج تک نہیں سنا کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،57 کنال اراضی کے انتقال کے کیس میں درخواست گزار کی درخواست خارج

میں نے آج تک نہیں سنا کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، جسٹس قاضی فائز ...
میں نے آج تک نہیں سنا کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،57 کنال اراضی کے انتقال کے کیس میں درخواست گزار کی درخواست خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 57کنال اراضی کے انتقال کے کیس میں درخواست گزار عبدالحئی کی درخواست خارج کردی ۔

سپریم کورٹ میں 57 کنال اراضی کے انتقال کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ پتہ نہیں اس ملک میں لوگ شریعت سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں،کوئی شریعت کے مطابق بہنوں کو حصہ نہیں دینا چاہتا، میں نے آج تک نہیں سنا کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، بھائی تو خوش ہوتے ہیں ان کو جائیداد میں دوگنا حصہ مل رہا ہے،آپ چاہتے ہیں تحصیلدار نوکری سے جائے تو آگے چلتے ہیں ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ 9 سال پہلے کاواقعہ تھا تحصیلدار کو کیسے یاد رہا، تحصیلدار کے دستخط تھے اس لئے اس نے اقرار کر لیا،یہ تو معجزے کی بات ہے 9 سال پرانی بات اسے یاد رہی ، عدالت نے زمین کے انتقال کے تنازع سے متعلق درخواست خارج کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -