بھارتی اداکارہ ٹوینکل کھنا انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر روپڑیں 

بھارتی اداکارہ ٹوینکل کھنا انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر ...
بھارتی اداکارہ ٹوینکل کھنا انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر روپڑیں 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنا کا کہنا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے آن لائن انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ا±ن کی متاثر کن کہانی سن کر اپنے آنسوو¿ں پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنا نے حال ہی میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹوئیک انڈیا پر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو لیا تھا۔ ٹوئنکل کھنا نے بتایا کہ ملالہ کے ساتھ انٹرویو آڈیو ہونا تھا لیکن جب میں نے اسے سیٹ کیا تو وہ ویڈیو پر منتقل ہوگیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ملالہ اپنی متاثر کن کہانی سنا رہی تھیں تو وہ اپنے انسوو¿ں پر قابو نہیں رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں میں نے تیزی سے اپنے بال پیچھے کیے اور اپنی آنکھوں میں کاجل لگایا تاکہ میں تھوڑی بہتر دِکھ سکوں۔ٹوئنکل کھنا نے کہا کہ انٹرویو کے آخر میں مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑا کہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی نے مجھے آبدیدہ کردیا تھا۔

ملالہ یوسفزئی نے انٹرویو میں کہا کہ خواتین کی خودمختاری، ان کے آگے بڑھنے اور آزادی میں مرد حضرات کا کردار کلیدی ہوتا ہے، کیوں کہ وہ بھی اپنے والد کی مدد سے ہی اس مقام پر پہنچی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب انہیں نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا وہ اس وقت اسکول کی کلاس میں تھیں اور ا±ستانی نے آکر انہیں خوشخبری بتائی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والی طالب علم ملالہ یوسفزئی دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہی ہیں، انہیں 2014 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو وادی سوات کے علاقے مینگورہ میں سکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

View this post on Instagram

“I was in my chemistry class and my school’s deputy headmistress came to call me, and she calls you when you’re in trouble, so I thought, ‘what have I done?' She took me outside and said, ‘Malala, you’ve won the Nobel Peace Prize,’" says Malala Yousafzai as she describes to Twinkle Khanna the moment she found out that she had been awarded with this prestigious honour. In a candid conversation during #TweakSummit 2020, @malala talks to @twinklerkhanna about the day that changed her life, what she does to wind down, and a whole lot more. To read about the highlights from the conversation, click on linkin.bio/tweakindia in the page description and then tap on the corresponding image.

A post shared by Tweak India (@tweakindia) on

مزید :

تفریح -