حکومت نے نوازشریف کااشتہار لندن کے 2 اخبارات میں بھی شائع کرانے کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے نوازشریف کااشتہار لندن کے 2 اخبارات میں بھی شائع کرانے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ دائر کردی ۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ ڈیلی ٹیری گراف ،ڈیلی گارجین لندن میں اشتہار شائع کرنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم نامے میں پاکستان کے 2 اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کاحکم دیاتھا۔