قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم عمران خان 

قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم عمران خان 
قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ منی لانڈرنگ نے معیشت برباد کی، ہم نے سنبھالادیا،قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی، قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،مشیر پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ادارے قوم کو پیارے ہیں،پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے، وزیراعظم نے کہاکہ منی لانڈرنگ نے معیشت برباد کی، ہم نے سنبھالادیا،قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں ۔

بابراعوان نے کہاکہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائے گا، مشیر پارلیمانی امور نے کہاکہ بہترمعاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، بہترپالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -