ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کردی گئی ،میڈیکل ٹیم نے سیمپلز لے لئے
میرپورخاص/عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ،ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹرماہاکیس پربڑی پیشرفت ،عدالتی حکم پر سکینڈجوڈیشل مجسٹریٹ حسن مری کی موجودگی میں ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کردی گئی ، چیئرمین میڈیکل بورڈ کاکہنا ہے کہ سیمپلز لے لئے ہیں،رپورٹ متعلقہ اداروں کو 15 روز میں پیش کر دیں گے۔
عدالتی حکم پر قبر کشائی کےلئے خصوصی میڈیکل ٹیم گرھوڑ شریف پہنچی، سیکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن مری کی موجودگی میں ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کی گئی، ڈاکٹر ماہا درگاہ گرھوڑ شریف کے گدی نشین آصف شاہ کی صاحبزادی درگاہ کے احاطہِ میں واقع قبرستان میں مدفن ہیں ، چیئرمین میڈیکل بورڈ کاکہنا ہے کہ سیمپلز لے لئے ہیں،رپورٹ متعلقہ اداروں کو 15 روز میں پیش کر دیں گے۔
واضح رہے کہ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں واقعہ کو خودکشی قرار دیا گیا لیکن والد نے شک و شبہات کا اظہار کرکے معزز عدالت میں درخواست دائرکروائی تھی جس کے بعد عدالتی حکم پر مقامی ڈاکٹرز کا "6" رکنی میڈیکل بورڈ کی موجودگی میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی آج قبر کشائی کی گئی ،اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت بندوبست کررکھے تھے۔