”جس دن اس منصب پر بیٹھ کر انصاف نہ کر سکایہ کرسی چھوڑ کر گھرچلاجاﺅں گا“ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے صوبائی محتسب کے تقرر کیخلاف درخواست پر ریمارکس

”جس دن اس منصب پر بیٹھ کر انصاف نہ کر سکایہ کرسی چھوڑ کر گھرچلاجاﺅں گا“ چیف ...
”جس دن اس منصب پر بیٹھ کر انصاف نہ کر سکایہ کرسی چھوڑ کر گھرچلاجاﺅں گا“ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے صوبائی محتسب کے تقرر کیخلاف درخواست پر ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے صوبائی محتسب اعظم سلیمان کے تقرر کیخلاف درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جب تک اس کرسی پر بیٹھا ہوں اس وقت تک صرف اللہ کو جواب دہ ہوں ،جس دن اس منصب پر بیٹھ کر انصاف نہ کر سکایہ کرسی چھوڑ کر گھرچلاجاﺅں گا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صوبائی محتسب اعظم سلیمان کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت سے ریٹائرڈ آرمی افسروں کی سول اداروں میں تعیناتی سے متعلق ایڈکشن پالیسی طلب کرلی۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جب تک اس کرسی پر بیٹھا ہوں اس وقت تک صرف اللہ کو جواب دہ ہوں ،سنتا سب کی ہوں، کرنا وہ ہوں جو قانون اور ضمیر کے مطابق درست ہو،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جس دن اس منصب پر بیٹھ کر انصاف نہ کر سکایہ کرسی چھوڑ کر گھرچلاجاﺅں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -