عوام تکلیف میں ہے حکومت اس بات کا احساس کر لے : شاہد خاقان عباسی 

عوام تکلیف میں ہے حکومت اس بات کا احساس کر لے : شاہد خاقان عباسی 
عوام تکلیف میں ہے حکومت اس بات کا احساس کر لے : شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عوام تکلیف میں ہے،حکومت اس بات کااحساس کرلے، حکومت جتنی جلدی عوام کی تکلیف کااحساس کرے گی حل اتنی جلدی نکل سکے گا، کل کے جلسے میں کئی لاکھ لوگ ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ یہ لوگ جیل میں ایک دن بھی نہیں گزارسکتے، جیل کرپٹ آدمی ہی جاتاہے، حکومت کاگھیراعوام،ملکی معیشت کی تباہی نے تنگ کردیا، وزرا عوام کی خدمت کریں،پریس کانفرنس سے وزارت نہیں چلتی،یہ اقتدارکی نہیں ملکی مسائل کی جنگ ہے۔ان کا کہناتھا کہ کل کے جلسے میں کئی لاکھ لوگ ہوں گے،وزیراعظم آئینی طریقے سے بنناچاہیے نہ کہ سوشل میڈیایاکسی اورطریقے سے، گرفتاری حکومت کی بزدلی ،ناکامی اورشکست کاثبوت ہوتاہے، آج صبح 5 بجے جلسے کی اجازت دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیاچیئرمین نیب نہیں جانتے وارنٹ گرفتاری کب جاری ہوتاہے،اپوزیشن کی آوازبندکردی گئی،ہمیں پریس کانفرنسزکرناپڑتی ہیں،پاکستانی عوام کوایک بار پھرحقیقی چناو¿کاموقع دیناپڑے گا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کہہ رہے ہیں تاریخ کی کرپٹ حکومت ان کی ہے۔

مزید :

قومی -