کراچی : گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں

کراچی : گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں
کراچی : گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر15 اے میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جاں بحق بچیوں کے والدین لاک لگا کر سامان لینے گئے ہوئے تھے کہ اچانک گھر میں آگ لگ گئی ،پڑوسیوں نے گھر سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے تالا توڑ کر دیکھا تو دونوں بچیاں جھلس چکی تھی ،فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بلایا گیاجس نے آگ بجھا دی اور بچیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت7 سالہ عمیمہ اور5 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -