شہبازشریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس سماعت کیلئے منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہبازشریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس سماعت کیلئے منظورکرلیاگیا،احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو 16 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے ،شہبازشریف پر جوالزامات لگائے گئے وہ ٹریس ایبل نہیں ،شہبازشریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔
ریفرنس کے متن میں مزید کہاگیاہے کہ انکوائری میں نامزدمتعدد افراد وفات پاچکے ہیں ،ایل ڈی نے 1978 میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی ۔