گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ کی لانچنگ تقریب،زینب کے والد نے بٹن دبا کر ایپ لانچ کی 

گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ کی لانچنگ تقریب،زینب کے ...
گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ کی لانچنگ تقریب،زینب کے والد نے بٹن دبا کر ایپ لانچ کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ لانچ کردی گئی ،زیادتی کاشکار بچی زینب کے والد نے بٹن دبا کر ایپ لانچ کی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ کی لانچنگ تقریب ہوئی،وفاقی وزیر شیریں مزاری اور اسدعمر نے تقریب میں شرکت کی،زینب کے والدامین انصاری نے بٹن دبا کر ایپ لانچ کی،ہنگامی صورتحال میں فوری کاررروائی کیلئے زینب الرٹ ایپ متعارف کروائی گئی ۔
والد زینب امین انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچو ںکو تحفظ دینے کیلئے یہ ایپ مددگارثابت ہوگی،پاکستان میں ایسے واقعات کی روک تھام پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ انسانی پہلو ہے،سیاست سے بالاتر ہو کر کام کیاجائے ، مجرم کو سزا نہیں ملتی،آسانی سے بچ جاتے ہیں قانون سازی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ زینب الرٹ قانون پاس ہوا، زینب الرٹ ایپ بہت لازمی جزو ہے جبکہ اسد عمر نے کہاکہ دنیا میں اس سے گھناﺅنا جرم کوئی نہیں ، ہمارے ملک میں یہ بار بار ہورہاہے ،اس ایپ سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ۔