اپنی ہی ٹیم کیخلاف غلطی سے گول،ساتھی کھلاڑیوں کے گھونسوں سے فٹبالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

اپنی ہی ٹیم کیخلاف غلطی سے گول،ساتھی کھلاڑیوں کے گھونسوں سے فٹبالر جان سے ...
اپنی ہی ٹیم کیخلاف غلطی سے گول،ساتھی کھلاڑیوں کے گھونسوں سے فٹبالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  

یوگانڈا(آئی این پی)یوگانڈا میں مقامی لیگ کے ایک میچ کے دوران غلطی سے اپنی ٹیم کے خلاف گول کرنے پر ایک فٹبالر کو اس کی ٹیم کے چند ساتھیوں نے زدوکوب کیا، یہاں تک کہ 22سالہ کھلاڑی کی جان چلی گئی۔یوگنڈا کے ایک اخبار Monitorکے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام کھیلے جانے والے ایک میچ کے بعد پیش آیا۔

اخبار نے بتایا کہ چرچل اویسی نامی نوجوان کھلاڑی لیموو قصبے میں مقامی لیگ کا ایک میچ کھیل رہا تھا۔ میچ کے دوران ایک موقع پر اس دفاعی کھلاڑی نے گیند کو دور کرنے کی کوشش کی مگر غلطی سے وہ اس کی ٹیم کے ہی گول پوسٹ کے اندر چلی گئی اور مخالف ٹیم کے لیے گول اسکور ہو گیا۔میچ ختم ہونے کے بعد چرچل کی ٹیم کے ساتھیوں نے اس کو لاتوں اور گھونسوں سے نوازا۔ تاہم انہیں آخرکار چرچل سے دور ہٹا دیا گیا۔ البتہ معاملہ ختم نہیں ہوا اور واپسی کے موقع پر ایک کھلاڑی نے سائیکل پر جاتے چرچل کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس کے سبب چرچل کو شدید چوٹیں آئیں۔

بعد ازاں اسے فوری طور پر نزدیک طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے چرچل کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبے میں دو کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

کھیل -