ریسلر اور اداکار جان سینا خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دلہن دراصل کون ہے؟

ریسلر اور اداکار جان سینا خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دلہن دراصل ...
ریسلر اور اداکار جان سینا خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دلہن دراصل کون ہے؟
کیپشن:    سورس:   Flickr.com (creative commons license)

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے تاحال اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف کھلاڑی جان سینا نے اپنی دوست شائے شیریازیدے سے دوسری شادی کرلی ہے لیکن وہ ابھی تک اپنی شادی منظر عام پر نہیں لائے۔

رپورٹ کے مطابق جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے، ریسلر نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو 3 سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دے دی تھی۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ریسلر نے دوسری شادی کی ایک چھوٹی سے تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی، 43 سالہ کھلاڑی نے فوٹو شوٹ کے لیے کسی میڈیا چینل کو بھی مدعو نہیں کیا۔

جان سینا کی 2019 میں شائے شیریازیدے سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا، لڑکی کا ریسلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ شائے سے قبل جان سینا کے نکی بیلا سے بھی تعلقات رہے تھے، ماضی میں ریسلر کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں طویل عرصے سے چل رہی تھیں کہ 2018 میں جان سینا نکی بیلا سے شادی کرنے والے ہیں لیکن پھر اچانک دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

نکی بیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ مشکل تھا۔

مزید :

کھیل -