دشمن اپنے ناپاک عزائم میں ناکام اور شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا: سینیٹر رحمان ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٌپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کے عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، دشمن اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد ،صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ کی شہادت پر دلی دکھ و افسوس ہوا،پاک فوج کے افسران و جوانوں کے عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، دشمن اپنی ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا،شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی صبر و جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔