کراچی کے جزائر سے کتنے لوگوں کو روز گار ملے گا؟گورنر سندھ نے بڑا دعویٰ کردیا

کراچی کے جزائر سے کتنے لوگوں کو روز گار ملے گا؟گورنر سندھ نے بڑا دعویٰ کردیا
کراچی کے جزائر سے کتنے لوگوں کو روز گار ملے گا؟گورنر سندھ نے بڑا دعویٰ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنرسندھ عمران اسما عیل نے کراچی کے جزائر بنڈل اور بڈو کے منصوبے پر حکومت سندھ کے خدشات کو دور کرکے کام کیا جائے گا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔نجی نیوز چینل ڈان کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ دنیا وزیراعظم کو ماحول دوست تسلیم کررہی ہے اور ہمیں فکر لگی ہوئی ہے کہ بنڈل اور بڈو جزیرے کا ماحول خراب کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اس منصوبے کے حوالے سے وژن کی ایک ہی وجہ ہے کہ پاکستان کو بیرونی سرمایہ ملے، پاکستان اس وقت بیرونی سرمایے کے لیے بھوکا ہے، اس وقت راوی ریور سٹی اور بنڈل جزیرے کی صورت میں پاکستان کے لیے دو بڑے منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ سندھ کا حق مارا جارہا ہے بلکہ سندھ کو اس کا حق دیا جارہا ہے، یہ جزیرے سندھ میں رہیں گے ان کو کہیں اور نہیں لے جایا جاسکتا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ‘ان جزائر کا سرمایہ اور آمدنی حکومت سندھ کو ملے گی اور سندھ میں خرچ ہوگی اور یہ ضمانت وزیراعظم نے دی ہے اور انہوں نے میں جا کر اس سے آگاہ کرنے کو کہا تھا اور اسی سلسلے میں یہ بات کررہا ہوں۔

مزید :

قومی -