کورونا کا شکار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

کورونا کا شکار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
کورونا کا شکار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
کیپشن:    سورس:   twitter/@JavedNLaghari

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء راشد ربانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ  راشد ربانی کئی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ خیال رہے کہ 6 مئی کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھےاور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے شدید علیل تھے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے بتایا تھا کہ راشد ربانی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں جس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہے۔

مزید :

قومی -