سرمایہ کاراورصنعتکاروں کوسہولیات دینے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں:وزیراعظم

سرمایہ کاراورصنعتکاروں کوسہولیات دینے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں:وزیراعظم
سرمایہ کاراورصنعتکاروں کوسہولیات دینے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں:وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار اور صنعتکاروں کو سہولیات دینے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں۔ ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

نجی چینل جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے، حماد اظہر، عشرت حسین ، گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم عمران خان بھی موجودتھے۔ وفد نے سہولیات فراہم کرنے والے وزیراعظم عمران خان اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ، صنعتکاروں کے وفد نے برآمدات بڑھانے ، ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا روبار ی طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات کے لیے پر عزم ہے،کاروبار میںآسانیاں پید کرنے کے لیے پرعز م ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی صنعت کے فروغ سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاراور صنعت کاروں کو سہولیات دینے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں، برآمد سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ فلاح فلاح عام کے منصوبوں پر خرچ ہو سکے گا۔وزیراعظم نے وفدکی تجاویزپرمتعلق متعلقہ وزارتوں اور ایف بی آر کو ہدایات جاری کیں۔

مزید :

قومی -