پاکستانی کرکٹر کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا بکی گرفتار ،ملزم نے کیاموقف اختیار کیا ؟جانئے

پاکستانی کرکٹر کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا بکی گرفتار ،ملزم نے کیاموقف ...
پاکستانی کرکٹر کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا بکی گرفتار ،ملزم نے کیاموقف اختیار کیا ؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ سٹے باز کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑی کو اپروچ کرنے والے مبینہ بکی کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ مبینہ بکی کے فون کا فرانزک کیا جارہا ہے اور اس کا موقف ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹر اس کا دوست ہے اور اس نے مذاق میں اپنے دوست سے فکسنگ کی بات کی تھی۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کھلاڑی نے بکی کے رابطے کا فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو بتایا تھا جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔پی سی بی نے رپورٹ کرنے والے کھلاڑی کا نام راز میں رکھا ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -