کل نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کریں گے ،برطانیہ میں عمران خان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا اعلان

کل نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کریں گے ،برطانیہ میں عمران خان کے ترجمان ...
کل نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کریں گے ،برطانیہ میں عمران خان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا اعلان
کیپشن:    سورس:   twitter/@Qta_Balochistan

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کل بروز جمعہ پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ نوازشریف کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ 16 اکتوبر بروز جمعہ شام 3 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر ایک مظاہرے کا اہتمام کیاہے۔ یہ وہ وقت ہے جب نوازشریف گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ ہم 6 افراد کے گروپوں میں کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لندن پولیس نے ہمیں 6 گروپوں میں ایک فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ کسی کی ہدایت پر نہیںہو رہا بلکہ ذاتی حیثیت میں مظاہرہ کروں گا۔دوسری جانب اوورسیز پاکستانی طارق چوہدری نے میاں نوازشریف کے خلاف مظاہرے کی کال واپس لے لی، کہا “کسی کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔

مزید :

قومی -