نون لیگی کارکنوں کے خلاف کریک  ڈاؤن کون کر رہا ہے اور کسے اس کام کے لئے لاہور بجھوایا گیا؟خواجہ سعد رفیق نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

نون لیگی کارکنوں کے خلاف کریک  ڈاؤن کون کر رہا ہے اور کسے اس کام کے لئے لاہور ...
نون لیگی کارکنوں کے خلاف کریک  ڈاؤن کون کر رہا ہے اور کسے اس کام کے لئے لاہور بجھوایا گیا؟خواجہ سعد رفیق نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  لاہور میں پولیس کا کریک ڈاون ابھی بھی جاری ہے،ہمیں معلوم ہے کہ یہ کام کون کر رہا ہے اور کسے اس کام کے لئے لاہور بھجوایا گیا ہے؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور میں پولیس کا کریک ڈاون ابھی بھی جاری ہے،ہمیں معلوم ہے کہ یہ کام کون کر رہا ہے اور کسے اس کام کے لئے لاہور بھجوایا گیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سوچ لے کہ جلسہ پرامن طور پر گوجرانوالہ میں کرنا ہے یا ایک جلسہ لاہور میں بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عدلیہ کے سامنے جھوٹ بولا ہے کہ گرفتاریاں نہیں ہو رہیں،ہمارا لاہور میں جلسہ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اس لئے ہمارے گرفتار کئے گئے ساتھیوں کو رہا کر دیں،یہ پہلی اپوزیشن ہے جو امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنا چاہ رہی،ہمارا راستہ نہ روکیں اور ہمیں گوجرانوالہ جانے دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -