وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سمیت 6جوان شہید ،کامران خان نے اپوزیشن سے اہم سوال پوچھ لیا

وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سمیت 6جوان شہید ،کامران ...
وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سمیت 6جوان شہید ،کامران خان نے اپوزیشن سے اہم سوال پوچھ لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سمیت 6جوان شہید ہوئے تو معروف اینکر پرسن کامران خان نے اپوزیشن سے بڑا سوال پوچھ لیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے چھ شہدا کی تصویر شیئر کرتے استفسار کیا کہ اپوزیشن سوچ لے کیا سیاسی افراتفری پیدا ہونی چاہئے؟ پاکستان بھارتی پروردہ دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے وزیرستان میں آج ہمارے 6 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا آج ہی بھارتی دہشت گرد ایجنٹس نے اور مارہ بلوچستان میں ہمارے 12 اہلکار شہید کردئے کورونا کی دوسری لہر ملک کے دروازے پر کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔شہدامیں نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

مزید :

قومی -