پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے
پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کے 2 معاہدے طے پاگئے۔ورلڈ بینک کی جانب سے نرم شرائط پر ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ 

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کے 2 معاہدے طے ہوئے ہیں، دونوں معاہدے خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی کی ترقی سے متعلق ہیں۔ ورلڈ بینک کی جانب سے نرم شرائط پر ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائےگا۔وزیراعظم عمران خان معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی منصوبے پر 45 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ داسو ہائیڈروپاور منصوبے کے پہلے فیز پر لاگت کا تخمینہ 70کروڑ ڈالر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔ حکومت ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ڈالر کو سستا رکھ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھا گیا جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ڈالر سستا ہوا تو ہمارے ملک میں انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوانا شروع ہوئے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے۔ ہم ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو بھی کم کیا۔

مزید :

قومی -