اپوزیشن کا گجرانوالہ میں جلسہ، سائرہ افضل  تارڑ  نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا 

اپوزیشن کا گجرانوالہ میں جلسہ، سائرہ افضل  تارڑ  نے وزیر اعظم کو تنقید کا ...
اپوزیشن کا گجرانوالہ میں جلسہ، سائرہ افضل  تارڑ  نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت سےروکنے کیلئے کنٹینر پکڑ کر سڑکوں پرلگادیئےگئے ہیں،لیگی ورکروں کی دوکانوں اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کی آڑ میں سیل کردیا گیا،وزیر اعظم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اب کام نہیں چلے گا، آپ کو اب گھر جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ن لیگ کی مرکزی راہنما سائرہ افضل تارڑ  نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے  عوام کو گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت سےروکنے کیلئے کنٹینر پکڑ کر سڑکوں پرلگادیئےگئے ہیں، چاند گاڑیوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کردیا گیاہے،فلیکسز بنانے والی دوکانوں کو سیل کردیا گیاہے،کمپیوٹر اٹھالئے گئے ہیں ساؤنڈ سسٹم والوں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے، ڈمپر اور کرینیں پکڑ کر تھانوں میں کھڑی کرلی ہیں،لیگی ورکروں کی دوکانوں اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کی آڑ میں سیل کردیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اب کام نہیں چلے گا، آپ کو اب گھر جانا پڑے گا،سلیکٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے گوجرانوالہ جلسہ ناکام بنانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی، 16 اکتوبر کا جلسہ کرپٹ اور نااہل ٹولے کو بہا لے جائے گا.