پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل آصف علی زرداری کا حکومت سے مطالبہ سامنے آگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے جلسوں سے قبل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کرے ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں اور گرفتاریوں سے کٹھ پتلی حکومت بچے گی نہیں ۔