قومی ائیر لائن کا وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے والے  مسافروں کی رہنما ئی  کیلئے  نئی لازمی گائیڈلائنز کا اعلان

قومی ائیر لائن کا وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے والے  مسافروں کی رہنما ئی ...
قومی ائیر لائن کا وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے والے  مسافروں کی رہنما ئی  کیلئے  نئی لازمی گائیڈلائنز کا اعلان
کیپشن:    سورس:   twitter/Webuild_Group

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات سفر کر نے والے  مسافروں کی رہنما ئی  کے لئے  متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی گئی نئی لازمی گائیدلائنز کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق  نئی لازمی گائیدلائنز کے مطابق، متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے پاس متحدہ عرب امارات کی کرنسی، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کی تصدیق  یا  متحدہ عرب امارات میں مقامی رہائش کا پتہ فراہم کر نا  اب لازمی ہوگا۔متحدہ عرب امارات جانے والے ہر مسافر کو کم سے کم 2 ہزار درہم شو کرنا  ہوں گے، اس کے  علاوہ واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ یا مقامی قیام کا پتہ بھی اب سفر کرنے لئے لازمی ہے۔پاکستان  اور  متحدہ عرب امارات ائیرپورٹس پر  یہ  دستاویزات لازمی دکھانا ہونگے۔ نہ  ہونے کے نتیجے میں مسافروں کو پاکستان سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور متحدہ عرب امارات میں حکام کی جانب سے واپس دی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات سفر کر نے والے  مسافروں  سے گزار ش ہے کہ وہ ان گائیدلائنز کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -