10پارٹیاں بھی اکٹھی ہوکر مینارپاکستان کے جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:شبلی فراز

10پارٹیاں بھی اکٹھی ہوکر مینارپاکستان کے جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:شبلی ...
10پارٹیاں بھی اکٹھی ہوکر مینارپاکستان کے جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 10پارٹیاں بھی اکٹھی ہو کر پی ٹی آئی کے مینار پاکستان کے جلسے کامقابلہ نہیں کر سکتے۔ اپنے چیلنج پرقائم ہوں کل فیصلہ ہوجائے گا کہ کتنے بندے اکٹھے کرتے ہیں؟
نجی چینل جی این این کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کا جلسوں کا بہت تجربہ ہے۔ یہ دس پارٹیاں اکٹھی ہو کر بھی پی ٹی آئی کے ایک مینار پاکستان والے جلسے جتنے بندے نہیں اکٹھے کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب لوگ ہیں جو خود تو بچوں کے پاس بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچوں کو کہہ رہے ہیں کہ باہر نکلو۔ نوازشریف پاکستان آئیں اور شوق سے تقریریں کریں، یہ صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں، اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔یہ اپنے جلسوں سے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہی۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مہنگائی کے بڑھ جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عارضی بحران ہے ، امید ہے ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔ نومبر کے آخر میں مہنگائی کا معاملہ کنٹرول ہوجائے گا، ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں ہوگا۔ 

مزید :

قومی -