جلسوں سے بوکھلا کراپوزیشن کی کردارکشی کی جارہی ہے:احسن اقبال

جلسوں سے بوکھلا کراپوزیشن کی کردارکشی کی جارہی ہے:احسن اقبال
جلسوں سے بوکھلا کراپوزیشن کی کردارکشی کی جارہی ہے:احسن اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہے ہیںوزراءجھوٹے الزامات لگاتے ہیں اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں جائیں۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزراءروزانہ جھوٹ بول کرکردار کشی کرتے ہیں، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں جائیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ عوام جھوٹا احتساب دیکھ چکی ہے اور اب شہزاد اکبر جیسے لوگوں کے احتساب کا وقت آ گیا ہے، ان سمیت آٹا چینی مافیا کا بھی احتساب ہوگا،حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری سے پہلے عمران نیازی کی حکومت عوامی دباؤ سے گٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہوگی کیونکہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس داخلی سلامتی کا کوئی پلان نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی سمت اور روڈ میپ نہیں ہے معیشت کے ساتھ سکیورٹی کی صورتحال بھی تباہ ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -