قومی دولت لوٹنےوالے اکٹھےہوکر بھی حکومت کاکچھ نہیں بگاڑسکتے، چوروں کو انجام بالآخرجیل ہے: نیلم حیات ملک

قومی دولت لوٹنےوالے اکٹھےہوکر بھی حکومت کاکچھ نہیں بگاڑسکتے، چوروں کو انجام ...
قومی دولت لوٹنےوالے اکٹھےہوکر بھی حکومت کاکچھ نہیں بگاڑسکتے، چوروں کو انجام بالآخرجیل ہے: نیلم حیات ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے اکٹھے ہوکر بھی حکومت کاکچھ نہیں بگاڑسکتے،اپوزیشن جماعتیں صرف چوری کے پیسے بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں،حکومت ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینا چاہتی ہے چوروں کو انجام بالآخرجیل ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نیلم حیات ملک نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ جب چورو ں پر ہاتھ ڈالیں گے تو وہ اکٹھے ہوجائیں گے اور آج وہ اکٹھے ہوچکے ہیں اور آخری حد تک بلیک میلنگ کررہے ہیں مگر وہ کچھ بھی کرلیں ان کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گا انہیں ہر صورت قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس دینی پڑے گی اس کے علاوہ ان کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوروں کو حساب دینا ہوگا ،وہ کسی بھی صورت میں احتساب سے نہیں بچ سکتے،پوری قوم ان کی اصلیت پہچان چکی ہے۔نیلم حیات ملک نے کہاکہ قائد عمران خان یہ قوم پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے کئی عشروں تک قومی دولت لوٹنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیاہے اور اب ان چوروں  کے پاس شور شرابہ کرنے کے سواکچھ نہیں رہا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -