آئی ایم ایف کے پاس جانے کی اصل وجہ کیا تھی؟مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ایسا انکشاف کردیا کہ لندن میں بیٹھے اسحاق ڈار بھی تلملا اٹھیں

 آئی ایم ایف کے پاس جانے کی اصل وجہ کیا تھی؟مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ایسا ...
 آئی ایم ایف کے پاس جانے کی اصل وجہ کیا تھی؟مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ایسا انکشاف کردیا کہ لندن میں بیٹھے اسحاق ڈار بھی تلملا اٹھیں

  

لاہور(آئی این پی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہے کہ ماضی کی پالیسی کی وجہ سے معیشت کوفائدہ نہیں ہوا،ماضی کی پالیسی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا،5ہزارارب روپے قرض کی صورت میں واپس کرنے تھے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ماضی میں ڈالر کوجان بوجھ کرسستا رکھاگیا،ماضی میں برآمدات کوبڑھانے کیلئے توجہ نہیں دی گئی،گزشتہ 5سال میں ڈالرکی قدربڑھنے کی رفتارصفرسے بھی کم تھی،درآمدات کے اضافے سے ہماری انڈسٹری کوبہت نقصان پہنچا، ماضی میں ڈالرکی قدرمصنوعی طریقے سے کم رکھی گئی،اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے،معیشت کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے،ایسی پالیسی بناناہے جس سے بزنس مین کوبرآمدات میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کاکام اچھی پالیسی بناکرنجی شعبے کوآگے لاناہے،برآمدات پرتمام ٹیکسزختم اورریفنڈکے نظام کوبہترکیا،بجلی،گیس پرسبسڈی دینے کا فیصلہ کیا،حکومتی اخراجات کوکنٹرول کیا،کوروناسے پہلے ہماری کارکردگی کو دنیانے سراہا،لوگ کہتے ہیں کہ ماضی کی بات نہ کریں،بلوم برگ نے ہماری سٹاک مارکیٹ کوتیزترین سٹاک مارکیٹس میں شامل کیا،ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کیا، بیرونی خسارے کو 20ارب سے3 ارب تک لایاگیا، ٹیکسزمیں 17 فیصد اضافہ کیا، ہماراخسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا۔

ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہاکہ کوروناوائرس آیاتوہمیں پالیسی میں تبدیلی لاناپڑی،کوروناوائرس کے باعث 5سے6 ارب ٹیکس چھوڑ دیا،کوروناکے دوران لاکھوں کمرشل انٹرپرائززکے بجلی بل خوداداکئے،کوروناوائرس کے دوران سبسڈی کاایک تاریخی پیکج دیاگیا۔

مزید :

قومی -