”گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں“ فواد چوہدری کا حکومتی غلطی کا اعتراف

”گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں“ فواد چوہدری ...
”گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں“ فواد چوہدری کا حکومتی غلطی کا اعتراف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں،وفاقی ادارہ شماریات نے حکومت کو غلط اعدادوشمار دےکرکہاکہ گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زیادہ ہے لہٰذا اسے برآمد کر دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے برآمد تو کر دی لیکن اب ہمیں گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیٹاکی غلطی کی وجہ سے گندم اورچینی کی برآمدات کافیصلہ کیاگیا

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، عمران خان سے زیادہ مہنگائی پرکسی کوتشویش نہیں ہے، وزیراعظم کوسخت احتساب کاعمل شروع کرنا چاہیے۔اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طویل مدت بعد ایسا ماحول بنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں مداخلت نہیں کر رہی، حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی لیکن جہاں کورونا کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی ہوگی وہاں توکارروائی ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست نہ کرنےکانتیجہ ہے کہ ن لیگ ابھی تک قائم ہے، یہ تاثردیناچاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، نیب کے کیسز سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

قومی -