ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج زائچہ اپنی پوزیشن بدل رہا ہے اس لئے آج کا دن ملی جلی کیفیت کا حامل رہے گا۔ اس کو خاموشی سے گزارنا ہے اور کل تک کا انتظار کرنا ہے بس یہ خیال رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کو آج اگلے ہفتے کے بارے میں اطلاع مل سکتی ہے کہ اس میں روزگار کے حوالے سے کیا بہتری آنا ہے۔ آج تو صرف پلاننگ بنتی ہوتی دکھائی دے رہی ہے توجہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جن افراد نے آپ کو پہلے بھی دھوکا دیا تھا اب وہ دوبارہ آ پکی طرف آنے کے چکروں میں ہیں یاد رکھیں کہ مومن ایک سوراخ سے دوسری بار نہیں ڈسا جاتا اب خیال کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ان لوگوں کے ساتھ رابطے ختم نہیں کریں جو ماضی میں ساتھ چلتے رہیں ہیں کبھی کبھی یہ غلطی کر جاتے ہیں مگر آپ در گزر سے کام لیں۔ آج یاری دوستی کے حوالے سے بھی اہم دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی دشمن سے دوستی کرنے جا رہے ہیں وہ اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے یہ دن اس حوالے سے خطرناک ہیں۔ قانونی معاملات سے بھی بچ کر چلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج کافی دنوں کے بعد سکون کا سانس نصیب ہو رہا ہے اور حالات میں بہتری کی ہوا چل پڑی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں اس کا اندازہ ہونا شروع ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج بحکم اللہ اچھا دن ثابت ہوگا مالی طور پر کوئی اچھی خبر ملے گی اور جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔ پرانا سلسلہ بھی چل پڑے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آج کی ایک دلی مراد اب کسی وقت بھی پوری ہو سکتی ہے اور بندش جیسی صورتحال سے بھی نجات مل سکتی ہے جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ابھی تھوڑا انتظار کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 گھر میں جو کشیدگی چل رہی ہے وہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گی ان شاءاللہ اس کا کوئی حل نکل ہی آئے گا وہ بھی آج اور بس اپنی صحت پر تھوڑی توجہ ضرور دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 اولاد کے اوپر سختی سے نہیں بلکہ حکمت عملی سے کام لیں آج آپ کو کسی جانب کوئی بھی خیر ملے اس پر یقین کرنے کے بجائے آپ خود سارے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 حکمت عملی سے چلیں آپ کے لئے ان دنوں ہر بات پر غور و فکر بے حد ضروری ہے۔ مخالفین اندرون خانہ سازشیں کر رہے ہیں۔ آپ کو چند دن گوشہ نشینی اختیار کرنا ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج دن تو اچھا ہے مگر صحت کے حوالے سے تھوڑی سی ٹینشن بھی ہے آپ صرفا پنے لئے روحانی طور پر بھی طاقت حاصل کریں کثرت سے اللہ پاک کو یاد کر کے اور وہ آپکو یاد کرے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -