سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی 

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ...
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد اور سکھر سمیت دیگر علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ آج 8 ربیع الاول کو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں ظہر کے بعد چپ تعزیے کا جلوس برآمد ہوگا جو روایتی راستوں پر ہوتا ہوا اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -