سانحہ صادق آباد: مقتولین کی قل خوائی، آپریشن شروع نہ ہوا، اندھڑ گینگ کی مزید بندے مارنے کی دھمکی 

سانحہ صادق آباد: مقتولین کی قل خوائی، آپریشن شروع نہ ہوا، اندھڑ گینگ کی مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد (تحصیل رپورٹر) اندھڑ گینگ کی طرف سے ماہی چوک میں بے دردی سے قتل ہونے والے 9افراد کی 
(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

قل خوانی اداکردی گئی،پولیس کی طرف سے بھاری نفری تعینات کی گئی بکتر بند گاڑیاں گشت کرتی رہیں،اے پی سی سمیت پولیس کے چاک وچوبند دستوں کی نگرانی اور بندوقوں کے سائے تلے قرآن خوانی ہوئی،علاقے کی فضا سوگوار اور خوف ہراس میں مبتلا ہے،واضح رہے کہ چار روز گزر چکے ہیں جب کہ پولیس کی طرف سے ابھی تک کسی ڈاکو کو پکڑنے یا آپریشن کی اطلاعات نہ ملنے کی وجہ سے ماہی چوک و گردو نواح کے افراد اپنے گھروں تک محصور ہو چکے ہیں۔ کاربار مکمل طور پر ٹھپ ہے۔قل خوانی میں سیاسی سماجی،تاجر حلقوں کے افراد  نے شرکت کی۔دوسری جانب ماہی چوک میں 9افراد کو قتل کرنے والے اندھڑ گینگ کے رکن تنویر اندھڑنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں 9افراد کے قتل کااعتراف کرلیا اور کہاکہ ہم نے 9افراد کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا ہے۔ واضح رہے کہ 9افراد میں سے 4افراد کو پمپ پر قتل کیا گیا تھا ان میں سے سب سے پہلے فائرنگ کرنے والا تنویر اندھڑ ہی تھا،تنویر اندھڑ نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہاکہ مقتولین ہمارے پانچ بھائیوں اور دو ساتھیوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پمپ مالکان نے ڈی ایس پی مہر ناصر اور ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا کو پیسے دیکرہمارے بندے مروائے تھے۔پہلے ہم نے ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا کو مارا،اب ان 9افراد کو قتل کردیا ہے۔ ہم مزید لوگوں کو بھی مارینگے۔ صادق آباد میں ہونیو الی ہڑتالوں سے ہمارا کچھ نہیں بگڑ سکتا۔اب صادق آبا د سے ہمارے خلاف آواز اٹھانے والے نوبندے مزید ماریں گے۔اس بیان کے بعد جہاں عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئیں وہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی اٹھنے لگا۔

قل خوانی