اندھڑگینگ کورئیس محبوب کی سرپرستی حاصل:ممتازچانگ

 اندھڑگینگ کورئیس محبوب کی سرپرستی حاصل:ممتازچانگ

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سردار ممتاز علی چانگ نے پریس کلب صادق آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہی چوک میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 9افراد کا قتل کھلی دہشت گردی ہے،پولیس پانچ روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ کر سکی،جانو اندھڑ گینگ کو پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد کی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

سرپرستی حاصل ہے،جاں بحق ہونے والے شہداء میرے مخالف تھے مگر میں اس کے باوجود ان کا مقدمہ لڑوں گا۔اگر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا تو پھر ہمیں ہی میدان میں آنا پڑے گا۔ اندھڑ گینگ نے مجھے براہ راست قتل کی دھمکیاں دے رکھی ہیں اگر مجھے کچھ ہوا تو مقدمہ سابق ایم پی اے رئیس محبوب احمد اندھڑ،ان کے بیٹے حمزہ اندھڑ،ایس ایچ او مسلم ضیاء،تنسیم شیخ،رانجھا چانگ کے خلاف درج کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -