پنجاب میں گندم ہدف2 کروڑ20 لاکھ ملین ٹن ہے:حسین جہانیاں 

پنجاب میں گندم ہدف2 کروڑ20 لاکھ ملین ٹن ہے:حسین جہانیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاہے کہ گندم کی فصل ملکی فوڈ سکیورٹی میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ملک میں گندم کی مجموعی پیداوار میں صوبہ پنجاب کا حصہ 76 فیصد ہے۔ امسال صوبہ پنجاب کے لئے گندم کا پیداواری(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 ہدف2 کروڑ20 لاکھ ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے جسے یقینی بنانے کیلئے گندم کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔ گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کاشتکاروں کی عملی شرکت لازمی ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ ان کے شانہ بشانہ شریک ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوں نے  ضلع میانوالی میں محکمہ زراعت اور نجی کمپنی کے تعاون سے منعقدہ کسان کنونشن برائے فصلات ربیع 2021-22 کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 
حسین جہانیاں