ن لیگ تعصب پسندجماعت،اسی لئے چھوڑاتھا:احمدمحمود

ن لیگ تعصب پسندجماعت،اسی لئے چھوڑاتھا:احمدمحمود

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)سابق گورنر پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا  ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری عوامی طاقت سے وزیراعظم بنیں گے، عمران حکومت ٹھگوں کا ٹولہ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 ہے۔ تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھوچکی، مسلم لیگ ن تعصب پسند جماعت ہے جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا، مریم نواز کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ ترنڈہ گورگیج میں چیرمین یوسی ترکڑی سردار نعمان الحسن خان گورگیج کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن ایک تعصب پسند جماعت ہے جس کی سرائیکی وسیب سے انتہا کا تعصب پایا جاتا ہے۔میرا مسلم  لیگ ن کو چھوڑنا بھی اسی تعصب کی وجہ تھی۔ مسلم لیگ ن کا آئندہ الیکشن میں کوئی کردار نظر نہیں آرہا ۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی، ممبر صوبائی اسمبلی سردار غضنفر علی خان لنگاہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی قاضی احمد سعید، چوہدری جہانزیب رشید،جام مختار احمد لاڑ،حبیب الرحمان گوپانگ،جام مسعود احمد بھتڑ،علی خان گورگیج،عبدالعزیز ملانہ،رانا تنویر احمد خاں،حاجی اقبال گورگیج،ملک ضیاء اللہ بھٹو،آفتاب احمد ودیگرنے شرکت کی۔بعدازاں  انہوں نے سردار شمیم خانزادہ کی وفات پر ان کی صاحبزادے معظم گورگیج خانزادہ سے تعزیت کی۔

احمدمحمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -