لٹھانی گینگ کی کچہ بوٹ میں دہشت،فصلیں تباہ کرنے لگے
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)لٹھانی گینگ کے افراد نے کچہ بوٹ (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
سے کے رہائشیوں کا جینا حرام کردیا،70ایکڑ کماداور 70ایکڑچاول کی فصل برباد کردی۔متاثرین نذیر احمد اور منیر احمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تھانہ سونمیانی کی حدود کچہ بوٹ کے رہائشی ہیں جہاں پر لٹھانی گینگ نے عوام کاجینا حرام کیا ہواہے۔ انہوں نے بتایا کہ لٹھانی گینگ کی طرف سے ہماری کاشت کی گئی 70ایکڑ کماد اور 70ایکڑ چاول کی فصل تباہ کردی گئی ہے۔ آئے روز ہمارے گھروں پر فائرنگ کردی جاتی ہے۔ ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر میرے بھائی حضور بخش اور الٰہی بخش کو گرفتار کروا دیا گیا ہے۔لٹھانی گینگ کے ارکان محمد بخش،جمعہ،گدالی،مولابخش،رب نواز،صادق،علی نواز،حاکم،صدرو،عالمان،لیاقت،شریف،رشید،سلیم،محمد رمضان علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے وزیرا علیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
لٹھانی گینگ